صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی اور
کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت کئی مرکزی وزراء نے تمل ناڈو کی وزیر اعلی
جے جے للیتا کے انتقال پر گہرے رنج و ا غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراج
عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ہندستانی سیاست میں خلا پیدا
ہو گیا ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، اطلاعات
و نشریات کے
وزیر ایم وینکیا نائیڈو، انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر اور
ٹیکسٹائل کی وزیر اسمرتی ایرانی سمیت کئی مرکزی وزراء نے بھی محترمہ جے
للیتا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ہندستانی سیاست
میں ایک خالی پن آ گیا ہے۔مرکزی حکومت نے ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور ملک کے تمام سرکاری دفاتر میں قومی پرچم نصف جھکا دیا گیا ہے۔